خوشخبری! نیا اسلام آباد ائیرپورٹ کو فعال کرنے کی تیاریاں مکمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 10:54

خوشخبری! نیا اسلام آباد ائیرپورٹ کو فعال کرنے کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23اپریل 2018ء) نیا اسلام آباد ائیرپورٹ 3 مئی سے فعال ہو جائے گا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اک نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ 3 مئی سے فعال ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے جہاں جدید ترین سہولتیں اور اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر اس ائیرپورٹ سے سالانہ 90 لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے۔سالانہ مجموعی سیاست مجموعی حیثیت 2 کروڑ 5 لاکھ مسافروں کی ہے۔ اس طرح اسلام آباد ائیرپورٹ دنیا ے ان ہوائی اڈوں میں شامل ہو جائے گا جہاں دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اتر سکتا ہے۔