پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ، ڈی جے ولی سنز نے نیا گانا تیار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 11:01

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ، ڈی جے ولی سنز نے نیا گانا تیار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی نے 29 اپریل کو مینار پاکستان میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس جلسے کے لیے پی ٹی آئی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے ڈی جے ولی سنز نے نیا گانا تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

قیصر گڈو نے گیت کے بول ''چاروں صوبوں کی جان، میرا کپتان عمران خان،، وزیر اعظم پاکستان میرا کپتان عمران خان''' ہیں۔ اس گیت میں عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈی جے ولی سنز اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے جلسوں میں ڈی جے کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔