350کلو ہیروئن مصرسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، 5افراد گرفتار

پیر اپریل 11:10

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) مصرکی پولیس نے 350کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 افراد کوگرفتار کرلیا۔ مصری نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے سفاجا بندرگاہ کے قریب ایک مشتبہ ایرانی کشتی کو روکا جس کی تلاشی کے دوران 350 کلو ہیروئن قبضہ میں لیتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کو الغردقہ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے گرفتار شدگان کو 15دن کے ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی قیمت 10بلین مصری پاونڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :