کویت، فلپائنی خادماوں کو فرار کروانے والے 3تارکین گرفتار

پیر اپریل 11:10

کویت سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) کویت سے فلپائنی خادمائوں کو فراد کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا۔ مقامی اخبار الانباء میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق کویتی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کویتی کفیلوں کے گھروں سے فرار ہونے والی خادماوں کے کیس کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک منظم گروہ انہیں کو فرار کرانے میں مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انکشاف ہوا کہ گروہ کا تعلق فلپائنی سفارتخانے سے ہے۔ کیس کی تفتیش کے دوران فلپائنی سفارتخانے کے قریب ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ ان کا ایک ساتھی فلپائن روانہ ہونے کے لئے ایئر پورٹ گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ان کا تیسرا ساتھی بھی گرفتار ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق فلپائن کی خفیہ ایجنسی سے ہے اور وہ کفیلوں کے پاس پھنسی ہوئی فلپائنی خادماوں کو رہا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :