ورون دھون ایک بار پھر اپنے والد ڈیوڈ دھون کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 23 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون ایک بار پھر اپنے والد ڈیوڈ دھون کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون فلم ’’میں تیرا ہیرو‘‘ اور ’’جڑواںٹو‘‘ کے بعد تیسری بار اپنے والد ڈیوڈ دھون کی فلم میں نظر آئیں گے۔ ورون دھون اپنی پہلی فلموں کی عکسبندی آئندہ سال مارچ میں مکمل کر لیں گے اور اس کے بعد وہ اپنے والد کی فلم پر کام شروع کریں گے، فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، اور نہ ہی دیگر کاسٹ بارے کوئی اعلان کیا گیا ہے۔ اداکار ریم وڈی سوزا کی ڈانس فلم میں بھی کترینہ کیف کے ساتھ جلوہ گر ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :