ورون دھون نے کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے تیاریاں شروع کر دیں

پیر اپریل 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون فلم ’’جڑواں ٹو‘‘ کی کامیابی کے بعد اب کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ میں بھی نظر آئیں گے، فلم کے کردار کے لئے انہوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ورون دھون ، عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا، مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت اور ادیتیا رائے کپور شامل ہیں، فلم کے ہادیتکار ابھیشیک ورما ہیں، فلم آئندہ سال 19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :