ْفلم ’’براہمسترا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ کام میرے لئے اعزاز ہے، مونی رائے

پیر 23 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ مونی رائے کا کہنا ہے کہ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ٹی وی ادکارہ مونی رائے نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’گولڈ ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، اور اب وہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں بھی نظر آئیں گی، ادکارہ نے فلم کی عکسبندی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور ان دنوں کے ساتھ کام کرنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ فلم کی عکسببندی بلغاریہ میں کی گئی، فلم آئندہ سال15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :