ورون دھون کے لئے فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر جم کھول دیا گیا

پیر اپریل 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون کے لئے فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر جم کھول دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک ورما نے اداکار ورون دھون کے لئے فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر ہی جم کھول لیا ہے جبکہ ورون دھون بھی اپنی فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے جس کے باعث وہ ان دنوں فلم کے سیٹ پر ہی ورک آئوٹ اور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 19 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :