اکشے کمار نے چھٹی کا دن جوہو کے ساحل سمندر پر والی بال کھیل کر گزارا

پیر 23 اپریل 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے چھٹی کا دن جوہو کے ساحل سمندر پر والی بال کھیل کر گزارا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ٹویٹر پر لڑکوں کے ایک گروپ کے ساتھ والی بال کھیلتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ فٹ رہنے کے لئے ویک اینڈ پر کیا کر رہے ہیں۔ اداکار اکشے کمار فلم ’’ہائوس فل 4‘‘، ’’گولڈ‘‘ اور’’ کیسری‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :