پنجاب حکومت نے معیارِتعلیم کی بہتری کیلئے متعدد پروگرام شروع کررکھے ہیں، ندیم یعقوب سیٹھی

پیر 23 اپریل 2018 11:30

قصور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدیدتعلیم اور ٹیکنالوجی کے مواقع مہیاکرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ صوبائی حکومت نے معیارِتعلیم کی بہتری کیلئے متعدد تعلیمی پروگرام شروع کررکھے ہیں تاکہ طلباء وطالبات پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے ،حکومتی تعلیمی پالیسیوں کے ثمرات سے طلبائو طالبات مستفیدہورہے ہیں۔