ترشادہ پھلوں کی کٹائی کے بعد پودوں کی مناسب کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 11:30

قصور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء)ماہرین زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترشادہ پھلوں کی کٹائی کے بعد پودوں کی مناسب کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کردیں اور اس کانٹ چھانٹ کے دوران نہ صرف غیرضروری ‘بیمار‘سوکھی ٹہنیاں کاٹ کر وہاں ٹیلے تھوتھے اور چونے کا محلول بناکر لگادیاجائے بلکہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب پھپھوندکش زہرکاسپرے کیاجائے ‘گرے ہوئے تمام پھلوں کو اکٹھا کرکے ضائع کردینا چاہئیے‘باغبان روٹاویٹرچلا کر تمام سبزہ زمین میں ملادیں اور ماہرین زراعت کی سفارشات کیمطابق کھادوں کا استعمال بھی کریں۔