میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات ، معاملے نے نیا رُخ اختیار کرلیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 11:34

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات ، معاملے نے نیا رُخ اختیار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء): ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے۔ جس کے بعد علی ظفر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالے سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ۔ تاہم اب 5 دن گزر جانے کے باوجود تاحال نہ تو علی ظفر نے عدالت سے رجوع کیا اور نہ ہی میشا شفیع نے اس معاملے پر مزید بات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر کے بینڈ میں موجود دو خواتین کنزیٰ اور عاصمہ نے اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا اور کہا کہ ہم اس ریہرسل میں موجود تھے اور ہمارے ساتھ 10 اور لوگ موجود تھے لیکن وہاں پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ دونوں خواتین نے کہا کہ وہ گذشتہ کافی عرصہ سے علی ظفر کے ساتھ کام کر رہی ہیں، اتنے سالوں میں ایسا کوئی واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا کہ علی ظفر نے کسی کو ہراساں کیا ہو۔ خیال رہے کہ اس معاملے پر علی ظفر اور میشا شفیع کی خاموشی نے نئے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔