ہالی وڈ اداکار ورن ٹروئیر کا نشے کے باعث 49 برس کی عمرمیں انتقال

ٹروئیر کا قد صرف 2 فٹ 8 انچ تھا انہوں نے 58 فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا

پیر 23 اپریل 2018 11:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار ورن ٹروئیر نشے کی لت کے باعث 49 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مزاحیہ فلم’’آسٹن پاورسیریز‘‘ کے کردار منی می سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ترین ہالی ووڈ اداکارورن ٹروئیرانتقال کر گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹروئیر کی موت پر پوری ہالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ہے۔

اداکار ورن ٹروئیر کی موت کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ، لیکن سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں جاری ہونے والے پیغام میں ان کی موت کی وجہ شدید ڈپریشن کوقرار دیا جارہا ہے۔ورن ٹرویئر کافی عرصے سے بیمار تھے اور ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر بھیجاگیا تھا۔ ٹروئیر کا قد صرف 2 فٹ 8 انچ تھا انہوں نے 58 فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :