ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردیا

اداکارہ نے چہرے ،ناک اورہونٹوں کی سرجری کرائی،جلد سلوراسکرین پرنظرآئیں گی

پیر اپریل 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) معروف اداکارہ ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردیا، ایک طرف ٹی وی کمرشلز جاری ہیں تو دوسری جانب سلور اسکرین پر بھی جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریما نے شوبز میں واپسی کے لیے امریکا میں چہرے ، ناک اورہونٹوں کی سرجری کروائی ہے ، جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو انہیں پہچاننے میں دقت کا سامنا ہے جب کہ ریما تقریبات میں شرکت کے دوران اپنی تصاویربنانے والے فوٹو گرافرز کودور سے تصویر بنانے کی ہدایت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ریما نے بڑی طویل اور کامیاب اننگزکھیلنے کے بعد شوبزکوخیرباد کہا تھا۔ ان کی پرکشش شخصیت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن گزشتہ دنوں ایک مشروب کے کمرشل میں ان کو دیکھ کر لوگوں نے خاصی تنقید کی تھی۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ریما کو سرجری کروا کر اپنی بڑھتی عمرکو ضرور چھپانا چاہیے تھا لیکن ضرورت سے زیادہ سرجری نے ریما کے پرستاروں کو خاصا مایوس کیا ہے، جس کے بارے میں انہیں ضرورسوچنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :