تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ‘ فیاض حسین

پیر 23 اپریل 2018 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے سرکاری تعلیمی اداروں نے بورڈ امتحانات میں بہترین نتائج دیئے عوام نے امسال بھی نجی سکولوں سے بچے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کیے یہ اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ عوام کا اعتماد سرکاری سکولوں پر بحال ہوگیاہے‘ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ فیاض حسین نے گورنمنٹ ہائی سکول زئی قبرستان اکبرپورہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ہیڈماسٹر احتشام الحق‘ اے ڈی ای او نوشہرہ حیات خان ‘پی ٹی سی کے چیئرمین ‘ممبران ‘بلدیاتی نمائندے اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :