کسی بھی مرض کی ابتدائی اسٹیج کی نشاندہی کے لیے دبئی میں ہیلتھ پوڈزنصب

دبئی میں ہیلتھ کمپنی کے تیار کردہ یہ ہیلتھ پوڈز اسکینر کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کر کے اسپتالوں تک پہنچائیں گے

پیر 23 اپریل 2018 11:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہریوں میں کسی بھی مرض کی ابتدائی اسٹیج پر نشاندہی کیلئے اب دبئی میں خاص قسم کے ہیلتھ پوڈز لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دبئی میں ہیلتھ کمپنی کے تیار کردہ یہ ہیلتھ پوڈز اسکینر کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کر کے اسپتالوں تک پہنچائیں گے۔ابتداء میں یہ پوڈز تجرباتی بنیادوں پر شہر کے شاپنگ مالز، فٹنس جم اور سپر مارکیٹوں میں لگائے جائیں گے۔یہ خاص اسکینر شہریوں میں کسی بھی بیماری کا ابتدائی اسٹیج پر پتا چلانے میں کارآمد ہوں گے، جبکہ ان اسکینر سے جمع کیا گیا ڈیٹا اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔ جہاں طبی ماہرین ان کی مانیٹرنگ کریں گے۔