پاکستان نے سائوتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

پیر 23 اپریل 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان جوڈو ٹیم نے سائوتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نیپال میں ہونی والی چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دو گولڈ، تین سلور اور تین کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اولمپیئن شاہ حسین شاہ اور قیصر خان نے سونے کے میڈل حاصل کئے۔ بابر حسین، مریم اور حمیرا عاشق نے چاندی جبکہ ندیم اکرم، محمد عباس اور بینش خان نے کانسی کے میڈل جیتے۔

متعلقہ عنوان :