فیملی پارک کی تعمیر سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا‘ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

پیر اپریل 12:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چنار باغ ایریا میں زیر تعمیر فیملی پارک میں جاری کام کامعائنہ کرتے ہوئے جی ڈی اے کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جون تک پارک کا کام مکمل کیاجائے اور پارک کی دیکھ بال اور تزائن و آرائش کا خیال رکھنے کیلئے جامع پلان وضع کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہوٹل انڈسٹری کو فروغ ملاہے جس سے علاقے کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ کی لاگت سے فیملی پارک تعمیر کیا جارہاہے جس سے گلگت شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اس منصوبے کی دیکھ بال کو یقینی بنایا جائے۔ پارکس اور کھلی جگہوں پر پی وی سی فرنیچرز نصب کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے دریا کے کناروں میں گندگی اور دریا کے پانی کا آلودہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ دریا سے ملحق تعمیرات کرنے والوں کو پابند بنایا جائے کہ نکاسی آب کا نظام دریا میںنہ ڈالیںاور کچرا دریا میں پھینکنے پر بھی پابندی عائد کی جائے، دریا سے ملحق ایریا میں گرین بیلٹ تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں دریا اور آبی گزر گاہوں میں تجاویزات کو روکا جائے اور تجاویزات کے خاتمے کیلئے آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔

(جاری ہے)

دریا سے ملحق تعمیرات کیلئے نقشے کی منظوری جی ڈی اے سے لازمی کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :