دیر پایان میں فروغ تعلیم ایجوکیشن کا ووچر سکیم کا آغاز

پیر 23 اپریل 2018 12:10

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ اقراء فروغ تعلیم ایجوکیشن نے ووچر سکیم کاآغاز کردیا۔اس سلسلے میں تیمرگرہ میں تقریب منعقدہوئی جس میں علاقے کے بچوں اور ان کے والدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن لوئر دیر جمشید خان‘ ڈسٹرکٹ بجٹ اینڈ اکائونٹ آفیسر مومن خان‘ بی او ایس کے ضلعی سپروائزرز ہمایون آفتاب اور محمدحسین موجود تھے۔ تقریب سے خطا ب کے دوران ضلعی سپروائزرز ہمایون آفتاب اور محمد حسین غازی نے تعلیم کے فروغ کے حوالے تفصیلی طور پر تعلیم کے حصول پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :