سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کا کام ستمبر تک مکمل کیا جائے‘ حفیظ الرحمن

پیر 23 اپریل 2018 12:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے این ایل سی کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ستمبر تک سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کا کام مکمل کیاجائے۔ اس منصوبے سے زون 2 اور 3 گلگت سٹی کے عوام کو درپیش سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کی تعمیر گلگت سٹی کی 2035ء تک کی آباد ی کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی ہے۔ سیوریج کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے لہٰذا سیوریج کے منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کام کے معیار کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ سے ملحق علاقے میں پارک تعمیرکیا جارہاہے سرکاری زمینوں پر تجاویزات کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بائی پاس روڈ کے سروے کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :