امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ،برطانوی پائونڈ عدم استحکام کا شکار

پیر اپریل 12:10

امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ،برطانوی پائونڈ عدم استحکام کا ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) عالمی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا ہیِ،ٹوکیو ٹریڈ میں چھے بڑی کرنسیوں کی ڈالر میں شرح تبادلہ کا ’ڈی ایکس وائے‘انڈکس 0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 90.401 پر آ گیا جو کہ گذشتہ جمعہ کو90.477 پر بند ہواتھا۔

(جاری ہے)

ایشیائی ٹریڈ میں دس سالہ مدت کے امریکی بانڈز کی شرح سود میں 2.979 فیصد اضافہ ہوا جو کہ جنوری 2014 کے بعد بہترین شرح بتائی جا رہی ہے،اس کے باعث امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ٹوکیو فوریکس میں ڈالر کا 107.89 جاپانی ین میں تبادلہ کیا گیا۔انڈونیشین روپیہ کی قدر مزید گراوٹ کے ساتھ پیر کو13,895 روپیہ فی ڈالر رہی۔ برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ 0.5 فیصد کمی کے ساتھ1.4008 ڈالر جبکہ یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ 1.2272 ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :