Live Updates

سینیٹ انتخابات میں ووٹ کی خریدو فروخت؛ پرویز خٹک بھی بول پڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 12:18

سینیٹ انتخابات میں ووٹ کی خریدو فروخت؛ پرویز خٹک بھی بول پڑے
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء)  وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے بعد نکالے جانے والے اراکین کے الزمات کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی سینیٹ انتخابات میں ووٹ کی خرید فروخت کے خلاف بول پڑے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی کے پی کی نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے جو پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے اراکین نے پی ٹی آئی پر لگائے تھے۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ جس کو بھی ووٹ بیچنے پر نکالا ہے وہ قرآن پاک اٹھا رہا ہے۔میں نے نہ تو ووٹ کے لیے کسی سے پیسے لیے اور نہ ہی کبھی ووٹ خریدنے کے لیے پیسے دئیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات