مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد طلبہ زخمی

پیر 23 اپریل 2018 12:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میںطلبہ کے پر امن مظاہرے پر گولیوں اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن کے زخم آئے ہیں ۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوںمیں بھارت مخالف مظاہرے اور طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :