مقبوضہ کشمیر، لال چوک میں بھارتی فورسز کی پر امن مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ، متعدد طلبہ زخمی

اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوںمیں بھارت مخالف مظاہرے، طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

پیر 23 اپریل 2018 12:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میںطلبہ کے پر امن مظاہرے پر فائرنگ اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے فائر کئے گئے چھروں کے زخم آئے ہیں ۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوںمیں بھارت مخالف مظاہرے اور طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔