گیس سے بجلی کی پیداوار کا تناسب 49 فیصد ہوگیا، آبی وسائل سے سستی ترین اور زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیدا وار کو یقینی بنایا جائے گا، وزارت توانائی

پیر 23 اپریل 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ملک میں گیس سے بجلی کی پیداوار کا تناسب 49 فیصد ہوگیا۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق انرجی مکس میں اس وقت فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کا حصہ 4 ہزار میگاواٹ سے زیادہ، ہائیڈل کا 7 ہزار میگاواٹ سے زیادہ، نیوکلیئر کا 12سو سے زیادہ، کوئلے کا 2ہزار 500 میگاواٹ سے زیادہ، سولر کا 400 میگاواٹ سے زیادہ، ونڈ کا 900 میگاواٹ سے زیادہ، بیگاس کا 169 میگاواٹ سے زیادہ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار میں پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کا حصہ 18 فیصد، نیوکلئر اور کوئلے کا حصہ 10، 10 فیصد، ونڈ کا 3 فیصد اور فرنس آئل کا 9 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

ہائی سپیڈ ڈیزل سے کوئی بجلی پید انہیں کی جارہی۔ ذرائع کے مطابق انرجی مکس چین تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت آبی وسائل سے سستی ترین اور زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔