معاشرے سے جہالت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریںگے‘ ظہیرعباس

پیر 23 اپریل 2018 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سبائون فائونڈیشن نے یتیم‘ غریب اور بے آسراء بچوں میں دو ملین روپے تقسیم کیے مذکورہ رقم سے بچے کتابیں اور دیگر تعلیمی اخراجات پورے کریںگے‘ غریب بچوں میں رقم تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب سبائون فائونڈیشن آفس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی فوڈ انسپکٹر مالاکنڈ ظہیرعباس تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سبائون ویلفیئر فائونڈیشن کے جاسم علی ایڈووکیٹ‘ ممبر تحصیل کونسل قاضی رشید احمد‘ اسماعیل خان اوربچوں کے والدین اور سربراہان بھی موجود تھیں‘ مہمان خصوصی ظہیرعبا س نے کہاکہ کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم مل کر حالات کا مقابلہ کریںگے اور معاشرے سے جہالت اور غربت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریںگے۔

متعلقہ عنوان :