باب گلگت کے کام میں مزید تاخیر نہیں کی جائے‘وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

پیر اپریل 12:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے باب گلگت کے تزائن و آرائش اور گرین بیلٹ کے کام کا جائزہ لیا ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جی ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ باب گلگت کے کام میں مزید تاخیر نہیں کی جائے گرین بیلٹ پر گاس اور پھولوں کو پانی کی فراہمی کا مناسب انتظام کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر کے داخلی شاہراہ پر روڈ لائننگ اور زیبرا گراسنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ باب گلگت تا سرینا بائی پاس کی تعمیر میں تجاویزات کا خاتمہ کیا جائے اور محکمہ تعمیرات بائی پاس کے کام کو جلد از جلد مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :