مسلم لیگ(ن) بونیر نے انتخابی مہم 2018ء کا آغاز کردیا

پیر اپریل 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ضلع بونیر میں مسلم لیگ(ن) نے انتخابی مہم کاآغاز کردیا‘ ضلع بھر کے تین صوبائی اور ایک قومی نشست پر مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کریںگے‘ تبدیلی اور انصاف کے دعویداروں نے پانچ سال صرف احتجاجی دھرنوں میں نکال لئے،سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی مدبرانہ قیادت نے ملک کو روشنی ‘خوشحالی‘ ترقی اور امن کی جانب گامزن کیا، ان خیالات کااظہار ضلعی صدر سرزمین خان اور دیگر رہنمائوںنے کا پانچ پائیوکڑپہ میں انتخابی مہم کے آغاز ‘ورکرز کنونشن اور شمولیتی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا‘ بونیر میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کے دوران مسلم لیگ (ن) نے بھی انتخابی مہم کاباقاعدہ آغاز کڑپہ پانچ پائیوسے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کڑپہ پانچ پائیو کے تمام راستوں پر سبز جھنڈے اور بینرزآویزاں کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :