سابق کرکٹر سالیل انکولا نئی فلم میں ویلن کا کردار ادا کریں گے

پیر اپریل 12:36

سابق کرکٹر سالیل انکولا نئی فلم میں ویلن کا کردار ادا کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بھارتی سابق کرکٹر اور بالی وڈ اداکارسالیل انکولا فلم ساز مہیش منجریکر کی فلم میں ویلن کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سالیل انکولا مہیش منجریکر کی فلم میں منفی کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں ودیوت جموال اور شروتی ہاسن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سالیل کا کہنا ہے کہ مہیش اور میں بہت پرانے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں، مہیش میری فٹنس سے بخوبی آگاہ ہے، اس لئے انہوں نے یہ کردار مجھے دیا۔ سالیل کا کہنا ہے کہ میں اس روپ میں پہلے کبھی پردہ سکرین پر نظر نہیں آیا اور اس کے لئے میں بہت خوش ہوں۔ ودیوت جموال اور شروتی ہاسن نے فلم کی عکسبندی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :