کرینہ کپور خان نئی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی

پیر 23 اپریل 2018 12:36

کرینہ کپور خان نئی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کرن جوہر کی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور خان ان دنوں فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور جلد ہی فلم کی تشہیر کا آغاز کریں گی۔ اداکارہ نے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی نئی فلم سائن کر لی ہے جس میں وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم کے نام اور دیگر کاسٹ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :