کمرشل فلم اداکاروں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا، نیدھی اگروال

پیر 23 اپریل 2018 13:09

کمرشل فلم اداکاروں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا، نیدھی اگروال
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ نیدھی اگروال نے کہا ہے کہ کمرشل فلم اداکاروں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیدھی اگروال نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک کی آخری فلم کمرشل کی تھی اور کہا کہ میرا نہیں خیال کہ جب کوئی اداکار یا اداکارہ کمرشل فلموںکا حصہ ہوتے ہیں تو انہیں سنجیدہ لیا جاتا ہے لیکن لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ اس فلم کے لئے آپ نے باقاعدہ آڈیشن دیئے ہیں لہذا میں ایک اداکار کے طور ایکشن، کمرشل، سنجیدہ ہر چیز کرنا چاہوں گی جو ایک ہندی ہیروئن کرتی ہے۔ اداکارہ نیدھی اگروال فلم ’’ٹوائیلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ میں کام کر چکی ہیں۔