سونم کپور کے شادی میں ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پیر اپریل 13:09

سونم کپور کے شادی میں ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی معروف ڈیزائنر سندیپ کھوسلا کی بھانجی سودامنی مٹوکی شادی میں گانے ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ پر ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ڈیزائنر سندیپ کھوسلا کی بھانجی سودامنی مٹوکی شادی میں متعدد بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی جن میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، جیا بچن، امیتابھ بچن، سونم کپور، نیتو کپور، سارا علی خان، ڈمپل کپاڈیا، ٹوئنکل کھنہ، کرن جوہر، سونالی بندرے، بھومی پڈنیکر اور دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ سونم کپور کے سندیپ کھوسلا کے ساتھ اپنی فلم کے گانے ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ پر کئے گئے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جبکہ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے بھی اداکار راجیش کھنہ کے گانے پر ڈانس کیا۔