یورپی کونسل کے متعدد ارکان پر بدعنوانی کے الزامات

پیر 23 اپریل 2018 13:09

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کے متعدد ارکان پر بد عنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 3 ججوں کی ایک غیر جانبدارانہ تحقیقاتی رپورٹ میں اس پارلیمانی اسمبلی کے 15 ارکان پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر نہ صرف آذربائیجان سے رشوت کے طور پر رقوم وصول کیں بلکہ بالواسطہ فوائد کی صورت میں بھی ایسے مالی وسائل سے فائدہ اٹھایا۔ ان میں جرمن سیاست دان بھی شامل ہیں۔ 200 سے زائد صفحات پر مشتمل اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جرمن سیاستدان ایڈوآرڈ لِنٹنر آذربائیجان کے لیے ’لابی کرنے والی کلیدی اہمیت کی حامل شخصیت‘ بھی رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :