معروف باکسر عامر خان پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف کیا کرنے والے ہیں؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر اپریل 12:48

معروف باکسر عامر خان پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف کیا کرنے والے ..
لاہور(ارود پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اپریل 2018ء) معروف باکسر عامر خان بھی پاکستان میں کرپشن کے خلاف بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق معروف باکسر عامر خان بھی کرپشن کے خلاف بول پڑے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لندن میں فنڈ ریزنگ کے دوران باکسر عامر کو کہا کہ عامر خان میں آپ کو انوائٹ کروں گا اور میں یہ چاہوں گا کہ جو ہمارے کرپٹ سیاستدان ہیں ان کو ایک ایک کر کے آپ کے ساتھ باکسنگ رنگ میں ڈالوں۔

جس کے بعد عامر خان نے بھی ٹویٹر اکاونٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آوٹ کر کے بہت اچھا لگے گا۔