روس میں قدیم چین کے شاہی دور سے منسوب نمائش،سیاحوں کی دلچسپی

نمائش کا اہتمام کریملن میوزیم اور شنگھائی میوزیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 13:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) روس میں قدیم چین کے شاہی دور سے منسوب نمائش سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی رہی، کریملن اور شنگھائی میوزیم کی مشترکہ نمائش پچیس جولائی تک جاری رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت میں چینی ثقافت کے چرچے، ماسکو میں قدیم چینی تہذیب کو اجاگر کرنے والی نوادرات کی نمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

نمائش کا اہتمام کریملن میوزیم اور شنگھائی میوزیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔ نادر مجسمے اور گھریلو استعمال کی دلچسپ اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی گئیں۔منتظمین کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد روسی شہریوں کو چینی تہذیب سے روشناس کرانا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ چینی ثقافت روسی رہن سہن سے بہت مختلف ہے۔ نمائش رواں سال 25 جولائی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :