جزیرہ نما سینائی میں انسانی بحران کا خطرہ ہے، ہیومن رائٹس واچ

اس وقت مذکورہ مصری علاقے کے چار لاکھ سے زائد شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے،بیان

پیر اپریل 13:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ہیومن رائٹس واچ نے جزیرہ نما سینائی کے شمالی حصے میں مصری فوج کے آپریشن کے باعث انسانی بحران سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس وقت اس مصری علاقے کے چار لاکھ سے زائد شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ایچ آر ڈبلیو نے مزید بتایا کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے شہریوں کی نقل و حرکت کو انتہائی محدود کر دیا گیا ہے، جس کے باعث اشیاء کی ترسیل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مصری فوج نے فروری میں اس علاقے میں داعش سے تعلق رکھنے والی ایک مقامی تنظیم سے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :