روس کو جی سیون میں دوبارہ شامل نہیں کرنا چاہیے، جرمن وزیر خارجہ

کریمیا کا روس کے ساتھ غیر قانونی الحاق میرے اس موقف کی اہم وجہ ہے،جرمن وزیرخارجہ

پیر 23 اپریل 2018 13:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم ’جی سیون‘ میں روس کی ممکنہ طور پر دوبارہ شمولیت کی واضح مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ماس نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے یوکرائن کے علاقے کریمیا کا روس کے ساتھ غیر قانونی الحاق ان کے اس موقف کی ایک اہم وجہ ہے۔ ان کے بقول جی سیون میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے مذاکرات سے قبل روس کو شامی تنازعے کے حوالے سے بھی تعمیری پیش رفت کرنا چاہیے۔ جرمنی میں حزب اختلاف کی جماعتوں ایف ڈی پی اور دی لِنکے نے ماس کے اس بیان پر تنقید کی ہے۔