یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کی15 ارکان پر بد عنوانی کے الزامات عائد

جرمن سیاستدان ایڈوآرڈ لِنٹنر آذربائیجان کے لیے لابی کرنے والی کلیدی اہمیت کی حامل شخصیت بھی رہے تھے،فیصلہ

پیر اپریل 13:10

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کے متعدد ارکان پر بد عنوانی کے الزامات عائد کردیئے گئے۔ تین ججوں کی ایک غیر جانبدارانہ تحقیقاتی رپورٹ میں اس پارلیمانی اسمبلی کے پندرہ ارکان پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ انہوں نے ممکنہ طور پر نہ صرف آذربائیجان سے رشوت کے طور پر رقوم وصول کیں بلکہ بالواسطہ فوائد کی صورت میں بھی ایسے مالی وسائل سے فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

ان میں جرمن سیاست دان بھی شامل ہیں۔ 200 سے زائد صفحات پر مشتمل اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جرمن سیاستدان ایڈوآرڈ لِنٹنر آذربائیجان کے لیے لابی کرنے والی کلیدی اہمیت کی حامل شخصیت بھی رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :