مسلم ممالک کے مہاجرین کی وجہ سے بھی جرمنی میں سامیت دشمنی بڑھی ہے، میرکل

جرمن حکومت جرمنی میں یہودیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ے گی،گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 13:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ملک میں بڑھتی ہوئی سامیت دشمنی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ ملک میں سامیت مخالف واقعات بڑھنے کی ایک وجہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی جرمنی میں تعداد میں اضافہ بھی ہے۔ میرکل نے ایک اسرائیلی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مہاجرین کے بحران سے قبل بھی جرمنی میں ایسے واقعات رونما ہوتے تھے۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ برلن حکومت جرمنی میں یہودیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :