106سال قبل تباہ ہونیوالے ٹائی ٹینیک کا مینو کارڈ ایک لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

مینو کارڈ سنچیر کو ہینری ایلڈریج اینڈ سن ان ڈیزز میں ہونے والی نیلامی میں برطانوی کلکٹر کو فروخت کیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 13:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ایک صدی قبل حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائٹینک پر پیش کیے جانے والے پہلے کھانے کا مینو کارڈ ایک لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوگیا۔یہ مینو کارڈ دو اپریل 1912 کو ٹائٹینک پر پیش کیا گیا تھا۔مینو کارڈ کے مطابق دو اپریل 1912 کو افسران کو دوپہر کے کھانے میں کنسمی مریٹری، سویٹ بریڈ اور سپرنگ لیمب پیش کیا گیا۔

یہ مینو کارڈ ٹائٹینک کے سب سے سینیئر اہلکار سکینڈ آفیسر چارلس لائٹ ٹولر کی ملکیت تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق نیلامی کے منتظم ایلن ایلڈریج نے کہاکہ یہ مینو کارڈ دنیا میں پائے جانے والے نایاب ترین نایاب کارڈوں میں سے ایک ہے۔ٹائٹینک کا یہ مینو کارڈ سنچیر کو ہینری ایلڈریج اینڈ سن ان ڈیزز میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایک برطانوی کلکٹر کو فروخت کیا گیا۔

(جاری ہے)

تباہ ہونے والے بحری جہاز کے چارٹ روم کی چابی ٹیکساس کے ایک کلکٹر کو 78,000 پاؤنڈ میں فروخت کی گئی جبکہ ایک سٹیورڈ کا بیچ 57,000 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔یہ بیچ تھامس مولن نامی شخص کی ملکیت تھا اور وہ اس کی لاش کے ساتھ ملا تھا۔فرم کے اینڈریو ایلڈریج نے کہا کہ ہم نیلامی کے نتائج سے خوش ہیں اور سوچتے ہیں کہ نایاب اشیا کی قیمتیں ٹائٹینک کی کہانی کے ساتھ جاری دلچسپی سے ظاہر ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :