کرپشن کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘محمدافضل خان

پیر 23 اپریل 2018 13:34

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ کرپشن کے خلاف نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں طلبہ و طالبات کے علاوہ فیکلٹی و اساتذہ کی بڑھی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا اہتمام کے آئی یو ،ایچ ای سی اور نیب کے اشتراک سے کیا گیا ۔کرپشن کے خلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل رجسٹرار محمد افضل نے کی ۔

ان کے علاوہ ریلی میں ڈ پٹی ڈائریکٹر نیب غلام مصطفی ، یونیورسٹی کے سینئرز سٹاف ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ر یلی وی سی آفس سے شروع ہو کر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹز سے گزرتیں ہوئے یونیورسٹی کے کانووکیشن پنڈال کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھائے ہوئے تھے جسمیں بدعنوانی کے خلاف نعرے درج تھے ۔

ریلی کے اختتام پر کے آئی یو تعلقات عامہ کی آفس سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل رجسٹرار محمد افضل نے کہاکہ ریلی کا مقصد کر پشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنی ہے۔کرپشن نے معاشرے کو تباہ کیاہوا اس کے روک تھام کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف ہیں۔ کرپشن ایک ناسور ہے جس کہ جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :