بھارت میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے روزانہ ’سپورٹس پیریڈ‘ لازمی قرار دیدیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 13:38

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بھارت میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے روزانہ سپورٹس پیریڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے کیا ہے اور اس کا مقصد طلبہ کو موٹاپے اور بسیار خوری سے بچانا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھارتی سکولوں میں سینیئر کلاسز کے طلبہ کے لئے ایک پیریڈ ’’ورک ایکسپیریئنس اور ہیلتھ ایجوکیشن ‘‘کے لئے مختص تھا تاہم نئے حکم کے مطابق اس پیریڈ میں طلبہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے جن کا تعین ہر سکول کرے گا۔

اساتذہ ان کھیلوں میں طلبہ کی کارکردگی کے مطابق ان کو گریڈز دیں گے اورطلبہ کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کے لئے سپورٹس پیریڈز میں حاضری ضروری ہوگی۔مرکزی بورڈ نے اس سلسلہ میں ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :