الیکشن ایکٹ 2017ء لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 23 اپریل 2018 13:38

الیکشن ایکٹ 2017ء لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن ایکٹ 2017ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین غازی نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں الیکشن ایکٹ کی دفعات 201،202،209اور 210کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کے موجودہ نظام کے تحت صرف سرمایہ دار اور جاگیردار ہی انتخاب لڑ سکتا ہے، عدالت الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعات میں ترمیم کا حکم دے۔