رابی پیرزادہ نے تن تنہا اپنی فلم کے لئے شور شرابا شروع کر دیا

فلم ’’ شور شرابا‘‘ 27اپریل کو ریلیز ہو گی ،تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر اپریل 13:41

رابی پیرزادہ نے تن تنہا اپنی فلم کے لئے شور شرابا شروع کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے تن تنہا اپنی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کیلئے شور شرابا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ کی بطور فلمی ہیروئن پہلی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ 27اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے جس کے لئے اداکارہ رابی پیرزادہ نے ابتدائی طور پر اکیلے ہی فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دو تین روز میں فلم کی دیگر کاسٹ بھی تشہیری مہم کا حصہ بن جائے گی ۔ میگا بجٹ سے بننے والی فلم میں بڑے سٹار شامل ہیں جن میں مصطفی قریشی ،اچھی خان ،راحیلہ آغا ،میرا ،لیلیٰ ،سخاوت ناز ،موسیٰ خان ،عدنان خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر سہیل خان اور ہدایتکار حسنین حیدر آباد والے ہیں جن کا تعلق بالی ووڈ سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :