میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جو الزام لگایا گیا اسکو ثابت بھی کرنا چاہیے ‘زارا اکبر

جب تک کسی پر الزام ثابت نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسکو مجرم کہنا نامناسب ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو

پیر اپریل 13:41

میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جو الزام لگایا گیا اسکو ثابت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر حراساں کرنے کا جو الزام لگایا گیا ہے اسکو ثابت بھی کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شوبز سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کے لئے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے کہ کسی کی خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی جرات نہ ہو ۔

(جاری ہے)

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب تک کسی پر الزام ثابت نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسکو مجرم کہنا نامناسب ہے ۔اس موضوع پر لمبی چوڑی بحث کرنے کی بجائے معاملے کو عدالت میں لیجایا جائے جو اسکا بہترین فورم ہے ۔ زارا اکبر نے کہا کہ خاتون ہونے کے ناطے میری ہمدردیاں خواتین کے ساتھ ہیں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ خواتین کو کن مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :