پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15جولائی کو جنوبی افریقن باکسر کے خلاف فائٹ کرینگے

میری ٹریننگ جاری ہے ،ْبہت جلد اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں جدید تربیت کیلئے لاس ویگاس جاؤں گا ،ْ محمد وسیم کی بات چیت

پیر اپریل 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کیخلاف فائٹ کریں گے۔۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں محمد وسیم نے بتایا کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسر شپ مسائل کی وجہ سے میں اسے جاری نہ رکھ سکا تاہم اب مجھے انگلینڈ سے پروموٹر مل گیا ہے، تجربہ کار باکسر سے مقابلے کا سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ میری ٹریننگ جاری ہے اور بہت جلد اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں جدید تربیت کیلئے لاس ویگاس جاؤں گا۔ متھالین نے کل37 مقابلوں میں سے 35 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 2 مقابلوں میں انھیں ناکامی کا سامنا پڑا، دوسری جانب وسیم نے 8 مقابلوں میں سے تمام میں کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :