سندھ گیمزکے انتظامات کی ذمے داری وفاق کے پاس تھی ،ْصوبائی وزیر کھیل

خراب گدے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فراہم کیے، خراب گدوں کے ذمے داروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا ،ْ محمد بخش مہر

پیر 23 اپریل 2018 13:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) صوبائی وزیر کھیل نے سندھ گیمز کے انتظامات کا ذمہ دار وفاق کو ٹھہرا دیا۔گزشتہ دنوں سندھ گیمز کی ایک ویڈیو میں ناقص انتظامات سامنے آئے تھے ،ْوالٹ جمپ کرنے والے کھلاڑی کو انتہائی ناقص گدے فراہم کیے گئے تھے۔ویڈیو کے بعد صوبائی حکومت اور سندھ گیمز انتظامیہ پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پیر کو محمد بخش مہر نے سندھ گیمز کے انتظامات پر وضاحت کی اور کہا کہ سندھ گیمزکے انتظامات کی ذمے داری صوبائی حکومت کو نہیں ملی یہ وفاق کے پاس تھی۔انہوں نے کہا کہ خراب گدے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فراہم کیے، خراب گدوں کے ذمے داروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ سندھ گیمز کے 15 مقامات پر مقابلے ہوئے جس میں صرف نیشنل کوچنگ سے شکایت آئی، ہم سندھ میں کھیلوں کے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔محمد بخش مہر نے کہا کہ ایتھلیٹکس مقابلے نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہی ہوسکتے تھے، کراچی میں کوئی دوسرا مقام نہیں جہاں ایتھلیٹکس ٹریک ہو جب کہ حیدرآباد میں بین الاقوامی ایھلیٹکس ٹریک بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :