یوئیفا چیمپئنز لیگ، سیمی فائنلز فرسٹ لیگ کے میچز کل کھیلے جائیں گے

پیر 23 اپریل 2018 13:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سیمی فائنلز فرسٹ لیگ کے میچز کل منگل کو کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کی سیمی فائنل کیلئے ریال میڈرڈ، روما، بائرن میونخ اور لیورپول نے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے سیمی فائنل ڈراز کا اعلان کر دیا گیا جن میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ بائرن میونخ اور روما کا مقابلہ لیورپول سے ہو گا، سیمی فائنلز فرسٹ لیگ کا پہلا میچ (آج) بائرن میونخ اور ریال میڈرڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں روما اور لیور پول کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیکنڈ لیگ میچز 2 مئی کو شیڈول ہیں، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل 26 مئی کو یوکرین میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :