تھیٹر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو چکی ہیں'اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملز آرہی ہیں'کامیڈین عزیر حسن

پیر اپریل 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) کامیڈین عزیر حسن نے کہا ہے کہ تھیٹر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو چکی ہیں'اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملی آرہی ہیںتھیٹر میں بے ہودہ گفتگو ہی اس کی تباہی کا باعث بنی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وسیم وکی ،امانت چن اور ناصر چنیوٹی جیسے سپر سٹار کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے اچھے فن کی وجہ سے تھیٹر کا رخ درست سمت موڑ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا لاہور تھیٹر کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے ۔ہمیں چاہیے کہ اس پہچان کو ختم نہ ہونے دیں۔تھیٹر میں اگر فیملی نہیں آتی تو یہ ہماری سب سے بڑے ناکامی ہو گی۔ہمیں بے ہودہ گانے اور گفتگو سے بھی پرہیز کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :