پنجاب انسٹیٹیوٹ آن لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام خواجہ غلام فرید میلہ 28اپریل کو ملتان میں ہو گا

میلے میں عارفا نہ کلام اورصوفی نائیٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا'مہمان خصوصی سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ہونگے

پیر 23 اپریل 2018 13:49

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آن لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام خواجہ غلام فرید میلہ 28اپریل کو ملتان میں ہو گا'میلے میں عارفا نہ کلام اورصوفی نائیٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔مہمان خصوصی سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ہونگے ۔میلے کا انعقاداین ایس انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہو گا۔

سیمینار میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف نے بتایا کہ خواجہ فریڈ برصغیر پاک ہند کی ایک نامور ہستی ہیں۔ان کی تعلیمات کی بدولت اسلام کی روشنی مزید پھیلی۔انہوں نے اپنی شاعری میں معاشرے کی صیح معنوں میں عکاسی کی۔ان کی شاعری آج بھی دلوں میں رس گولتی ہے۔کئی سال پہلے لکھا ان کا کلام آج بھی ہر محفل سخن کی ذینت بنتا ہے۔ان کا مزید کہا تھا اس میلے کا بھی مقصد یہی ہے کہ خوجہ غلام فرید کے پیغام اور تعلیمات کو عام کیا جائے ۔اس میلے میں پنجاب بھر سے صوفی کلام اور ادب سے تعلق رکھنے والی نمایا ں شخصیات شرکت کرینگی۔

متعلقہ عنوان :